جو کام پی ٹی آئی کرتی ہے وہ گورنر پنجاب نے شروع کردیئے،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان پر ردعمل میں صوبہ سندھ میں سکولوں کی حالت زار پر تبصرہ کردیا۔
لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ میں سکول سرے سے موجود ہی نہیں، جو سکول ہیں، ان میں جانور بندھے نظر آتے ہیں۔سندھ میں امتحانات میں نقل اور سینٹرز کا بکنا رواج ہے، جہاں آپ کی 16 سال سے حکومت ہے، وہاں سکول کا سسٹم 19ویں صدی کا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ سندھ میں آئے روز گھوسٹ ملازمین اور گھوسٹ طلباء کی خبریں نشر ہوتی ہیں۔پنجاب کے 7 اضلاع شرح خواندگی میں آج بھی ٹاپ پر ہیں، کراچی کے 2 علاقے اور باقی سندھ میں شرح خواندگی صفر ہے۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ جو کام تحریک انصاف کرتی ہے وہ گورنر پنجاب نے شروع کردیے ہیں۔ گورنر کو یاد کروانا پڑتا آپ گورنر ہیں انتظامی معاملات سے آپ کا کوئی لینا دینا نہیں۔

Recent Posts

چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ…

3 mins ago

ایس سی او سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او…

16 mins ago

رام چرن کی نئی فلم ‘گیم چینجر’ کی ریلیز کی تاریخ آگئی

ممبئی(قدرت رونامہ)تلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن کی سیاسی ایکشن فلم ‘گیم چینجر’ کی…

20 mins ago

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا اعلان کب ہوگا؟ عرفان صدیقی نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کےرہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ…

22 mins ago

کوئی بھی جمہوریت پسند آئینی پیکیج سے اختلاف نہیں کرسکتا، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی بھی جمہوریت…

1 hour ago

آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں…

1 hour ago