ایک سیاسی جماعت ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس کی میزبانی کی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے کا عزم کا اظہار کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک سیاسی جماعت احتجاج کی کال دے کر ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس سی او سربراہی کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے واک کی قیادت کی۔اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایس سی او سربراہی اجلاس کے شرکاکے خیرمقدم کے لیے تیار ہے، ایس سی او اجلاس میں رکن اور مبصر ملکوں کے سربراہان اور مندوبین شریک ہوں گے اور بھارت کے وزیر خارجہ بھی ایس سی او کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شان دار میزبانی کی ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دیں گے، کئی سال بعد پاکستان بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کے وزیراعظم پاکستان کا دوطرفہ دورہ کریں گے جبکہ بھارتی وزیر خارجہ کی طرف سے دوطرفہ ملاقات کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایس سی او سیکریٹری جنرل میڈیا کو کانفرنس کے بارے میں بریفنگ دیں گے، وزارت اطلاعات، وزارت خارجہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں، ان سب کا مشکور ہوں، تمام اداروں اور محکموں نے باہمی تعاون سے بہترین انتظامات کیے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت نے 2014 میں بھی چینی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر دھرنا دیا تھا اور اب احتجاج کی کال دے کر ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، قومی اہمیت کے ایونٹ کے موقع پر احتجاج مثبت پیغام نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اہم مواقع پر احتجاج ایک سیاسی جماعت کا وطیرہ ہے، انہیں اپنی غلطی درست کرنی چاہیے۔

Recent Posts

چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ…

5 mins ago

ایس سی او سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او…

17 mins ago

رام چرن کی نئی فلم ‘گیم چینجر’ کی ریلیز کی تاریخ آگئی

ممبئی(قدرت رونامہ)تلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن کی سیاسی ایکشن فلم ‘گیم چینجر’ کی…

21 mins ago

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا اعلان کب ہوگا؟ عرفان صدیقی نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کےرہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ…

24 mins ago

کوئی بھی جمہوریت پسند آئینی پیکیج سے اختلاف نہیں کرسکتا، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی بھی جمہوریت…

1 hour ago

آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں…

1 hour ago