یہ آئینی ترمیم نہیں، پی سی او ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اسے آئینی ترامیم نہیں بلکہ پی سی او کہیں گے۔ اگر یہ آئینی ترمیم ہوگئی تو فیڈریشن، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کا عہدہ ختم ہو جائے گا۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے قائد اعظم محمد علی جناح سے متعلق بیان کو شوشا قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ آئینی ترمیم ہوگئی تو فیڈریشن، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کا عہدہ ختم ہو جائے گا۔ اور ہم اسے آئینی ترامیم نہیں بلکہ پی سی او کہیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو تاریخ سے بالکل نابلد ہیں۔ قائد اعظم سے منسوب ان کا آئینی عدالت کا بیان شوشا ہے کیونکہ اس وقت برصغیر پاک و ہند میں تو کورٹ کا وجود ہی نہیں تھا۔ بلکہ اس وقت پِری وی کونسل ہوا کرتی تھی جس کا وجود لندن میں تھا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت قائد اعظم نے قانونی معاملات کے حل کے لیے پِری وی کونسل برصغیر میں قائم کرنے کی بات کی تھی۔ نہ کہ کسی آئینی عدالت کے قیام کی۔ بلاول بھٹو کو کسی نے کہہ دیا ہو گا اور انہوں نے بول دیا۔

Recent Posts

پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی دلکش تصویریں وائرل، مداحوں کے دل جیت لیے

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اکثر اپنی ذاتی زندگی کے…

3 mins ago

چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ…

10 mins ago

ایس سی او سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او…

22 mins ago

رام چرن کی نئی فلم ‘گیم چینجر’ کی ریلیز کی تاریخ آگئی

ممبئی(قدرت رونامہ)تلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن کی سیاسی ایکشن فلم ‘گیم چینجر’ کی…

26 mins ago

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا اعلان کب ہوگا؟ عرفان صدیقی نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کےرہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ…

28 mins ago

کوئی بھی جمہوریت پسند آئینی پیکیج سے اختلاف نہیں کرسکتا، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی بھی جمہوریت…

1 hour ago