آئندہ 24 گھنٹوں کےد وران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، تاہم ساحلی اضلاع میں بعد از دوپہر گردآلود ہوائیں جھکڑ چلنےکے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، تا ہم تھرپارکر، نگرپارکر، عمر کوٹ،مٹھی، بدین، کراچی، ٹھٹھہ،سجاول،حیدرآباد اور گردونواح میں گردآلود ہوائیں جھکڑچلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر میں موسم خشک اورسرد رہنے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

Recent Posts

آنے والی نسلوں کو محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چاہتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے…

2 hours ago

صوابی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل کردیا

پشاور (قدرت روزنامہ) ضلع صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 سگے بھائیوں کو…

2 hours ago

پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی دلکش تصویریں وائرل، مداحوں کے دل جیت لیے

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اکثر اپنی ذاتی زندگی کے…

2 hours ago

چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ…

2 hours ago

ایس سی او سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او…

2 hours ago

رام چرن کی نئی فلم ‘گیم چینجر’ کی ریلیز کی تاریخ آگئی

ممبئی(قدرت رونامہ)تلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن کی سیاسی ایکشن فلم ‘گیم چینجر’ کی…

3 hours ago