ایس سی او سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او علاقائی تعاون سے متعلق اہم فورم ہے اور یہ سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اہم ایونٹ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، ایس سی او کانفرنس میں علاقائی چیلنجز پر بات ہوگی جس میں عوامی روابط کے فروغ میں مدد ملے گی۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس میں عالمی رہنماؤں کی آمد خوش آئند ہے اور پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان عالمی سطح پر ابھر رہا ہے اور دنیا نے جان لیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر سرمایہ کار کی سربراہی میں وفد نے دورہ کیا، سعودی عرب پاکستان میں2.2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ حال ہی میں ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستان کا دورہ کیا اور انہوں نے برآمدات بڑھانے کا یقین دلایا، چینی وزیراعظم 11سال بعد پاکستان آ رہے ہیں جن کا دورہ پاکستان گیم چینجر ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی ایکسپورٹس 3.2 ارب ڈالر تک جا پہنچیں، شرح سود میں کمی کوئی جس سے معاشی استحکام آ رہا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق آزادانہ پالیسی پر عمل پیرا ہیں، مہنگائی کم ہوکر 6.9 فیصد پر آگئی اور تجارتی خسارے میں بھی کمی آ رہی ہے جبکہ برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔

Recent Posts

آنے والی نسلوں کو محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چاہتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے…

1 hour ago

صوابی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل کردیا

پشاور (قدرت روزنامہ) ضلع صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 سگے بھائیوں کو…

2 hours ago

پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی دلکش تصویریں وائرل، مداحوں کے دل جیت لیے

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اکثر اپنی ذاتی زندگی کے…

2 hours ago

چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ…

2 hours ago

رام چرن کی نئی فلم ‘گیم چینجر’ کی ریلیز کی تاریخ آگئی

ممبئی(قدرت رونامہ)تلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن کی سیاسی ایکشن فلم ‘گیم چینجر’ کی…

2 hours ago

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا اعلان کب ہوگا؟ عرفان صدیقی نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کےرہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ…

2 hours ago