آنے والی نسلوں کو محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چاہتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے شعور، تیاری اور مؤثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت عوام کے تحفظ کے لیے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہنگامی حالات کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ائیر ایمبولینس اور موٹر وے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے متعلقہ اداروں کے کنٹرول رومز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔ آفات کے خطرات سے پیشتر مؤثراقدامات کرکے عوام کو محفوظ بنانا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بہترین ڈیزاسٹر مینجمنٹ کیلئے کمیونٹی کی شراکت داری اور آگاہی مہم کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ قدرتی آفات کے خطرات کم کر کے آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور مستحکم مستقبل دینا چاہتے ہیں۔

Recent Posts

صوابی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو قتل کردیا

پشاور (قدرت روزنامہ) ضلع صوابی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 سگے بھائیوں کو…

3 hours ago

پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی دلکش تصویریں وائرل، مداحوں کے دل جیت لیے

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اکثر اپنی ذاتی زندگی کے…

4 hours ago

چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ…

4 hours ago

ایس سی او سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او…

4 hours ago

رام چرن کی نئی فلم ‘گیم چینجر’ کی ریلیز کی تاریخ آگئی

ممبئی(قدرت رونامہ)تلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن کی سیاسی ایکشن فلم ‘گیم چینجر’ کی…

4 hours ago

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا اعلان کب ہوگا؟ عرفان صدیقی نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کےرہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ…

4 hours ago