پاکستان کی معیشت مثبت گامزن سمت ہو چکی، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا، وزیر خزانہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) کے فیز 2 کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، چین پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
اتوار کوچیمبر آف کامرس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ چین کی ترقی دنیا کے لیے مثالی ہے، چین پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہاہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کی پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری قابل تحسین ہے، چین نے صرف بجلی کے شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرنے جا رہےہیں، پاک چین قیادت سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، پچھلے چند ماہ میں پاکستانی کرنسی میں استحکام آیا ہے، ملکی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Recent Posts

آریان خان نے میری نجی ویڈیوز لیک کرنیکی دھمکی دی تھی : اننیا پانڈے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ کنگ شاہ…

20 mins ago

کراچی : شاہ فیصل پل سے باپ بیٹا اغوا، ملزمان پیسے چھیننے کے بعد گولی مار کر فرار ہوگئے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب اغواکاروں کی فائرنگ…

34 mins ago

شرجیل انعام میمن کو بطور وزیر کتنی تنخواہ ملتی ہے اور سالانہ آمدنی کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی ) کے…

46 mins ago

ورلڈکپ کو سیاست کا آغاز اور فیض،عمران کے انقلاب کو سیاست کا عروج سمجھنے والوں کیلئے تاریخ ناگوار ہے : بلاول

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا…

55 mins ago

پی ٹی آئی عمران خان سے سیاسی ملاقات کیلئے سہولت کاری چاہتی ہے اس لئے بلیک میل کررہی ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا…

1 hour ago

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، مہمانوں کی آمد سے قبل اسلام آباد دلہن کی مانند سج گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی…

1 hour ago