اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں محکمہ صحت نے ڈینگی پر قابو پانےکے لیے مخصوص مچھلیوں کی مدد حاصل کر لی ہے، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گندے پانی، نالوں اور تالابوں میں مچھلی چھوڑ دی ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیلتھ نے اتوار کو بتایا کہ محکمہ نے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تدارک کے لیے تلپیا اور دیگر مچھلیوں کی اقسام کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور انہیں گندے پانی میں ڈال دیا گیا ہے، جو ڈینگی کے لاروے کو بڑھنے سے پہلے ہی کھا جائیں گی۔
سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ مچھلیوں کو محکمہ صحت نے محکمہ فشریز کی مدد سے پانی میں چھوڑا ہے کیونکہ چھوٹےسائز کی مچھلیاں ڈینگی لاروا کھاتی ہیں۔ خاص قسم اور خاص سائزکی یہ مچھلیاں ڈینگی لاروا کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں ڈینگی کی روک تھام اور خاتمےکے لیے ہر طریقہ کار استعمال کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 118 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 102مریضوں کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چکوال اور سیالکوٹ سے 2،2 جبکہ لاہور سے ڈینگی کے 3 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ اسی طرح پاکپتن، چنیوٹ، رحیم یار خان، سرگودھا، فیصل آباد، اٹک، قصور اور گوجرانوالا سے ڈینگی کا ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال اب تک پنجاب میں ڈینگی وائرس کے 3 ہزار 403 کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…