اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکرکٹ ورلڈ کپ کو سیاست کا آغاز اور جنرل فیض ، بانی پی ٹی آئی کے انقلاب کو سیاست کا عروج سمجھنے والوں کے لیے تاریخ ناگوار ہے۔
آئینی عدالت کے قیام سے متعلق اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ وزیراعظم ،ججز اور اسٹیبلشمنٹ بھلے بدلتی رہے، پیپلز پارٹی کبھی آمروں اور ججز کی طرح من مانی سے قانون سازی نہیں کرتی۔
بلاول بھٹو زرداری کے مطابق پیپلز پارٹی اپنی نسلوں کے لیے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے،کرکٹ ورلڈ کپ کو سیاست کا آغاز ،جنرل فیض اور بانی پی ٹی آئی کے انقلاب کو سیاست کا عروج سمجھنے والوں کے لیے تاریخ ناگوار ہے۔
انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس دراب پٹیل کے تجربے نے ثابت کیا کہ وفاقی آئینی عدالت ضرورت تھی، جسٹس پٹیل نے آئینی عدالت کا خیال عاصمہ جہانگیر، آئی اے رحمان اور دیگر سے شیئر کیا تھا اور عاصمہ جہانگیر اور آئی اے رحمان جسٹس پٹیل کے خیال سے متفق تھے۔
چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم عجلت میں نہیں کی جا رہی حالانکہ یہ کافی عرصہ پہلے ہی ہوجانی چاہیے تھی۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…