حکومت کا پی ٹی آئی کے 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے شرط ماننے سے صاف انکار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈی چوک اسلام آباد پر 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کرانے کی شرط رکھ دی۔
ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پارٹی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کرا دے 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے لیں گے۔
حکمراں جماعت مسلم لیگ ن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چوہدری کہتے ہیں کہ ملاقات تو بہانہ ہے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس نشانہ ہے، نہ حکومت کو ملاقات کرانےکی ضرورت ہے، نہ کسی عدالت کی ہدایت ہے۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے فکرمند تحریک انصاف نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور حامد رضا کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Recent Posts

محمد رضوان سابق کپتان سرفراز احمد اور معین خان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب

کنبرا (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدرضوان ایڈیلیڈ میں شیڈول دوسرے ون ڈے…

8 mins ago

مقامی منڈیوں میں دالوں کی قیمتوں میں واضح کمی

لاہور (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتیں کم ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ…

12 mins ago

دہشتگردوں کیخلاف جان کا نذرانہ دینے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں:قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے جنوبی وزیرستان میں…

15 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5خوارج ہلاک، 4 جوان شہید

کراما (قدرت روزنامہ ) صوبہ خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما…

18 mins ago

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان پر جرمانہ عائد

کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر وسطی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان…

21 mins ago

اداکارہ اریج چوہدری نے اسلحے کی مدد سے اپنے اغوا کی کوشش ناکام بنانے کا انکشاف کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اریج چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اسلحے کی…

44 mins ago