بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی اور نہ پاکستان نے ایسی کوئی پیشکش کی: اسحاق ڈار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی اور نہ پاکستان نے ایسی کسی ملاقات کی پیشکش کی۔
اسحاق ڈار نے کہا پاکستان 27 سال بعد کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کئی رکن ملکوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی اورنہ پاکستان نے ایسی کسی ملاقات کی پیشکش کی۔
اسحاق ڈار نے تحریک انصاف سے 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایک جماعت ایس سی او اجلاس کو ناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے، احتجاج کی کال واپس لینا نا صرف ملک کے مفاد میں ہے بلکہ اس سیاسی جماعت کے مفاد میں بھی ہے۔
دوسری جانب شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہں اور مہمانوں کی آمد سے قبل اسلام آباد کو سجا دیا گیا ہے۔
چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ آج اسلام آباد پہنچیں گے اور سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
چینی وزیر اعظم پاکستان میں اہم منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے اور ایس سی او سربراہی اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

7 mins ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

25 mins ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

54 mins ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

1 hour ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

2 hours ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

2 hours ago