اچھی پچز تیار ہوئیں ناکھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہوئی، چیئرمین پی سی بی کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
محسن نقوی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں مینٹورز اور سلیکٹرز نے شرکت کی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں توپوں کا رخ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کی طرف رہا اور حالیہ خرابیوں کا ذمہ دار ڈائریکٹر انٹر نیشنل کو ٹھہرایا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پچز کی ذمہ داری ڈائریکٹر انٹرنیشنل کی ہے لیکن انہوں نے اس معاملے میں غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا، پاکستان ٹیم کے لئے فائدہ مند پچز کی تیاری میں ناکامی کا سامنا رہا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ قومی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کرنے کے حوالے سے بھی لاپرواہی برتی گئی، اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا شعبہ انٹرنیشنل کو وقت سے پہلے فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے فہرست تیار رکھنی چاہیے تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی تاخیر ہوئی، اجلاس میں فزیو کلف ڈیکن اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ڈریکس سائمن کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ دونوں عرصہ دراز سے ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں لیکن فٹنس کا گراف گر رہا ہے، پاکستان کے کرکٹرز فٹنس کے معیار میں بہت پیچھے ہیں اس پر کوئی کام نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعبہ انٹرنیشنل کا نیا سربراہ لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Recent Posts

کراچی سے چوری کی موٹرسائیکلیں حب میں بیچنے والے ملزمان گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے کراچی کے علاقے کیماڑی…

2 mins ago

ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں…

12 mins ago

کنونشن سینٹر کا نجی استعمال، آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیس نمٹا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کورٹ کے آئینی بینچ نے کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر پاکستان…

38 mins ago

ہو سکتا ہے قومی حکومت بھی وجود میں آ جائے،شیخ رشید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…

39 mins ago

مرغی کا گوشت سستا، انڈے مزید مہنگے ہو گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)مرغی کا گوشت دوبارہ سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری…

42 mins ago

آج کہاں بارش اور کہاں برفباری ہونے کا امکان ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں آج شام یا رات سے 16 نومبر…

45 mins ago