کراچی: ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا۔
طبی ماہرین کے مطابق جناح اور سول اسپتال میں یومیہ 50،50 مریض سردی، بخار اور جسم دردکے آرہےہیں جب کہ مشتبہ کیسز میں ڈینگی ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے کیسز بھی شامل ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں چکن گونیاکے 411 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے153 میں چکن گونیاکی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ بھر میں میں ڈینگی کے 1724 کیسز رپورٹ ہوئے، صرف کراچی میں ڈینگی کے 1484 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ رواں سال ڈینگی سے سندھ میں ایک موت رپورٹ ہوئی۔
محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ سندھ میں رواں سال ملیریاکے 2 لاکھ 22 ہزار239 کیسز رپورٹ ہوئے اور صرف کراچی میں ملیریا کے 1768 کیس رپورٹ ہوئے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں چکن گونیا کی ٹیسٹنگ کٹس موجود نہیں۔

Recent Posts

احتجاج کا معاملہ، وزیر داخلہ نے آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کروا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور 15 اکتوبر کے…

2 mins ago

وزیر خزانہ چینی آئی پی پیز کے حق میں سامنے آ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چین توانائی کے…

11 mins ago

مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف وکلا کی درخواست سندھ ہائی کورٹ نے مسترد کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف وکلا کی درخواست مسترد کردی۔…

11 mins ago

پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، نئی قیمت کیا ہوسکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکتا ہے۔ پیشگوئی کی…

15 mins ago

بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے ایکس پر پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے…

19 mins ago

ہانیہ عامر کی لندن میں بھارتی گانوں سے لطف اندوز ہوتے ویڈیو وائرل

لندن (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر لندن میں بالی ووڈ کے لیے اپنی محبت…

23 mins ago