کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ میں خناق کےکیسز اور ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد عالمی ادارہ صحت نے ڈفتھیریا اینٹی ٹاکسن کے 500 وائل محکمہ صحت سندھ کے حوالےکردیے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق اینٹی ٹاکسن سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال کراچی کے حوالے کیا جارہا ہے اور محکمہ صحت اپنے وسائل سے بھی اینٹی ٹاکسن خریدنے جا رہا ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ خناق کےکیسز میں تشویشناک اضافہ ویکسینیشن کی شرح انتہائی کم ہونے کے باعث ہے۔
دوسری جانب سندھ بھر سے خناق سے متاثرہ بچوں اور بڑے افراد کو سندھ انفیکشنز ڈیزیز اسپتال کراچی بھیجا جارہا ہے، صوبے کے دیگر بڑےاسپتالوں کو بھی خناق کے کیسز کا علاج کرنے کے لیے بیڈز اور وارڈ مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ اس سال کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں خناق سےکئی بچے اور افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…
زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…