’بیوقوفوں والا فیصلہ ہے‘، سابق انگلش کپتان مائیکل وان بابر کو ڈراپ کرنے پر پی سی بی پر پھٹ پڑے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف ڈراپ کیے جانے کے فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔
اتوار کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں سے بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے پر مائیکل وان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کی اور پی سی بی کو کھری کھری سنائیں۔
مائیکل وان نے اپنی ٹوئٹ میں طنزیہ لکھا ‘پاکستان انگلینڈ سے پہلا میچ نہیں جیت سکا تو بورڈ نے ملک کے بہترین کھلاڑی کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا’۔
سابق انگلش کپتان نے بابر اعظم کو بھی ٹیگ کیا اور کہا ‘مجھے لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ سرپرائز سے مالا مال ہے لیکن یہ فیصلہ سرِ فہرست ہے، یہ انتہائی بیوقوفوں والا فیصلہ ہے لیکن اگر بابر اعظم نے خود بریک مانگی ہے تو پھر قابلِ قبول ہے’۔
اس سے قبل فخر زمان نے بھی پی سی بی کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو تین سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا، انہیں بینچ پر نہیں بٹھایا گیا۔
پاکستانی اوپنر نے کہا کہ بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کی خبریں باعث تشویش ہیں،پاکستان کے بہترین بیٹر کو ڈراپ کرنے سے منفی پیغام جائے گا۔
فخر زمان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

15 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

24 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

27 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

48 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

1 hour ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

1 hour ago