وزیر خزانہ چینی آئی پی پیز کے حق میں سامنے آ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چین توانائی کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے اور چینی آئی پی پیز پاکستان میں بڑے سرمایہ کار ہیں، چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری قابل تحسین ہے۔

اسلام آباد میں چائنہ چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ چین کی ترقی دنیا کے لیے مثال ہے اور ہم سی پیک فیز ٹو کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت کی جانب سے گامزن ہے اور جلد معاشی استحکام آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے چند ماہ میں پاکستان کی کرنسی میں استحکام آیا ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، پاکستان اور چین کی اسٹریٹیجک شراکت داری قابل تحسین ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دہائیوں پر محیط ہے، پاکستان اور چین کے درمیان دوستی نسل در نسل آگے منتقل ہو رہی ہے، دونوں ممالک کے عوام کا ایک دوسرے سے جذباتی لگاﺅ ہے، چین نے ہر اچھے برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ملکوں کی قربت اور مثالی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، سی پیک پاکستان اور چین کی ہی نہیں پورے خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے، سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبے لگائے گئے، سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں سے توانائی کے مسائل ختم ہوئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی معاشی بہتری میں چین کا اہم کردار ہے، پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری قابل تحسین ہے، دونوں ممالک سی پیک کے اگلے مرحلے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

Recent Posts

چینی وزیراعظم کا دورہ ہماری دوستی کو مزید مضبوط اور گہرا کرےگا، وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے چینی ہم منصب کی پاکستان آمد پر اپنے پیغام میں…

14 mins ago

پی ٹی آئی کو احتجاج کرنا ہے تو گھروں میں بیٹھ کر کرے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت…

19 mins ago

کیری ڈبے کی جگہ متعارف کروائی گئی ’ سوزوکی ایوری ‘ کی قیمت کیا ہے؟ اعلان ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) سوزکی بولان جسے کیری ڈبہ کے نام سے جانا جاتا تھا اب…

39 mins ago

بنوں پولیس لائن پر دہشتگروں کے حملے میں اہلکار شہید، 4 زخمی

بنوں (قدرت روزنامہ)خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں پولیس لائنز پر دہشتگروں نے دھاوا…

41 mins ago

لاہور: پولیس کا طالبہ سے زیادتی کی تصدیق سے گریز، طلباء کا کینال روڈ پر احتجاج

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور پولیس نے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے…

55 mins ago

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترامیم کے معاملے پر اتفاق

کراچی(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترامیم کے معاملے پر…

1 hour ago