غیرملکی مہمانوں کی آمد پرجھگڑا پی ٹی آئی کی پرانی روایت ہے، خواجہ سعد رفیق


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ غیرملکی مہمانوں کی پاکستان آمد پر جھگڑا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی پرانی روایت ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا کہ میڈیا اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کوشنگھائی تعاون کانفرنس کے موقع پر احتجاجی کال کی واپسی کو اپنے قائد سے ملاقات کروانے سے مشروط کر دیا ہے۔ غیر ملکی مہمانوں کی پاکستان آمد پر جھگڑا کرنا پی ٹی آئی کی پرانی روایت ہے۔ کارکنان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آئے روز ایک دوسرے کے سامنے کرنا نہایت خطرناک کام ہے۔
ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جوتم پیزار اور تصادم سے گریز کرکے جگ ہنسائی سے بچا جائے۔ پی ٹی آئی کو احتجاج کی کال غیر مشروط طور پر واپس لینا چاہیے۔ حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں اور عمران خان کی ملاقات کا اہتمام کرنا چاہیے۔ ملاقات کروا بھی دی گئی تو پی ٹی آئی احتجاج کا کوئی اور بہانہ نکال سکتی ہے مگر حکومت کو احتجاج کا عذر ختم کردینا چاہیے۔ دور عمرانی میں طویل دورانیے کی جیلوں میں ہمیں وکلا یا اہل خانہ کے ساتھ ہفتے میں ایک ملاقات کی اجازت تھی۔ سیاسی یا ذاتی دوستوں کو اجازت نہیں تھی۔

Recent Posts

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

2 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

4 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

19 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

28 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

31 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago