تمام سیاسی جماعتیں جرگے میں گئیں تو مسئلہ حل ہوا، گورنر کے پی


پشاور(قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے لیے اسپیکر نے جرگہ بلایا اور تمام سیاسی جماعتیں جرگے میں گئیں تو مسئلہ حل ہوا۔
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ ہم امن کی بات کرتے ہیں اور صوبے میں امن کا جھنڈا لہرایا جائے گا، صوبے کے لیے سیاسی جماعتوں نے اتحاد کا مظاہرہ کیا اور سردیوں سے پہلے برف پگھلنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مشاورت کے ساتھ تجاویز اور صوبے کے حقوق کے لیے دلائل مرکز کو دیں گے، 80 رکنی کمیٹی بنی جس نے سفارشات دی ہیں، 15 نکات ہیں تو ہم زیر بحث لاکر حل کریں گے اور پاکستان کے آئین کے دائرے میں رہ کر بات کریں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فوج کا کردار آئین کے دائرے میں رہ کر ہونا چاہیے اور سیاستدانوں کو بھی آئین میں رہتے ہوئے کردار ادا کرنا ہوگا، اسمبلی سے ہمیں بڑی توقعات ہیں۔
گورنر کے پی نے شکوہ کیا کہ 1991 میں پانی ریکارڈ ہوا لیکن خیبر پختونخوا کو حق نہیں ملا، پانی کے حق کی رائلٹی نہیں دی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ارکان اسمبلی کے لیے پاسپورٹ کی سہولت دے رہے ہیں جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں پاسپورٹ ڈیسک قائم ہیں۔
اس موقع پر اسپیکر کے پی بابر سلیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ، گورنر اور اپوزیشن لیڈر نے صوبے کے لیے اہم کردار ادا کیا، جرگے کی سفارشات اسمبلی میں زیر بحث آئیں گیں۔
قبل ازیں، گورنر خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی پہنچے تھے جہاں اسپیکر اسمبلی بابر سلیم نے گورنر کا استقبال کیا۔ گورنر نے اسمبلی ہال کا بھی دورہ کیا اور اسپیکر سے ملاقات کی۔

Recent Posts

صدرآصف زرداری سے چینی وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدرمملکت آصف زرداری سے چینی وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات ہوئی ہے،پاکستان اور…

6 mins ago

26ویں آئینی ترمیم؛ قومی اسمبلی اجلاس 18اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے جس…

9 mins ago

پاکستان کی علاقائی سالمیت و خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملا قات ہوئی،…

21 mins ago

آئی پی پیز نے نہیں، ہم نے معیشت تباہ کی، وعدہ خلافی ہوگی تو انویسٹر کیسے آئے گا؟ شاہد خاقان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی پی پیز نے…

34 mins ago

پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر حملہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے گھر پر کریکر پھینک…

40 mins ago

ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان ہے اور ہم اس کی کامیابی چاہتے ہیں، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمارا ایجنڈا…

41 mins ago