پی ٹی آئی کو احتجاج کرنا ہے تو گھروں میں بیٹھ کر کرے، وزیر اطلاعات


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی سیاسی جماعت پاکستان سے بڑھ کر نہیں، تحریک انصاف کی کال غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہے انہیں احتجاج کرنا ہے تو اپنے گھروں میں بیٹھ کر کریں۔
یہ بات انہوں ںے میڈیا سہولت سینٹر کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملائشیا کے وزیراعظم نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا، اس کے بعد سعودیہ عرب کے اعلیٰ سطح وفد نے پاکستان کا دورہ کیا اور اب چین کے وزیراعظم آج پاکستان آئے ہیں جس کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہونے والا ہے، ماضی میں پاکستان خارجہ محاذ پر تنہائی کا شکار تھا لیکن ان سب باتوں سے ظاہر ہے کہ پاکستان اب تنہائی کا شکار نہیں رہا۔
انہوں ںے کہا کہ پاکستانی معیشت مثبت سمت کی جانب گامزن ہے، معیشت بہتر جب کہ مہنگائی اور شرح سود میں کمی آرہی ہے، پاکستان خطے میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے ہمارا ملک اب دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے، ایس سی او کانفرنس سے ملک میں سرمایہ کاری آٗے گی اور یہاں آنے والے مہمان اچھی یادیں لے کر جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ چینی وزیراعظم 11 سال بعد پاکستان آئے ہیں، چین نے ہمیشہ پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا، وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین کے بعد سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوا، پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دے گا، ایس سی او سربراہ اجلاس ایک بڑا ایونٹ ہے، پاکستان میں ایس سی او اجلاس کا انعقاد ہمارے لئے باعث اعزاز ہے، ایس سی او اجلاس کے موقع پر اسلام آباد کو خوبصورتی سے سجایا گیا، میڈیا فیسیلیٹیشن سینٹر میں سہولیات کی فراہمی پر وزارت اطلاعات کی پوری ٹیم کا مشکور ہوں۔
صحافیوں سے سوالات پر انہوں ںے کہا کہ ایس سی او کانفرنس کے پاکستان میں انعقاد سے پاکستان کا عالمی سطح پر تشخص بحال ہوا ہے، وفاقی دارالحکومت میں پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ہمارا وژن ہے ہم اپنی ثقافت اور امن پسندی کی سوچ کو اجاگر کریں ایک طرف انا پرستی اور ایک طرف حب الوطنی ہے، کوئی سیاسی جماعت پاکستان سے بڑی نہیں، تحریک انصاف کی کال غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہے، یہ آپس میں لڑے ہوئے لوگ ہیں، انہیں خود اپنی سمجھ نہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں، انہوں نے احتجاج کرنا ہے تو اپنے گھروں میں بیٹھ کر کریں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ایس سی او کا ایک متحرک رکن ہے، وزیراعظم فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے ایس سی او کانفرنس میں پاکستان کا موقف پیش کریں گے، اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، پاکستان نے فلسطینی میڈیکل طلبا کو پاکستانی تعلیمی اداروں میں تعلیم کی پیشکش کی ہے، پاکستان اور چین کی دوستی سدا بہار ہے، چینی شہریوں کی سیکورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے۔

Recent Posts

وزارت داخلہ کا اسلام آباد انتظامیہ کو شہر میں کسی بھی اجتماع کو روکنے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو فول…

6 mins ago

پشاور ہائیکورٹ: راجہ بشارت، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی راہداری ضمانت منظور

پشاور (قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں راجہ بشارت، عالیہ حمزہ اور صنم…

14 mins ago

آئینی ترامیم پر کافی حد تک ہم آہنگی پیدا ہوچکی ہے، مولانا فضل الرحمان

ٹنڈو الہ یار(قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام ف کے سبراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

28 mins ago

آئینی ترامیم پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، اے این پی نے اپنا مسودہ پیش کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئینی ترامیم پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اے این پی کی…

37 mins ago

بھارتی صحافی برکھا دت کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ) بھارتی صحافی برکھا دت نے نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی…

51 mins ago

حکومت عمران خان سے ملاقات کروادے، ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کرے، صنم جاوید

پشاور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ خان صاحب سے…

1 hour ago