بھارت کے مشہور کامیڈین منور فاروقی کے قتل کی سازش ناکام

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے مشہور کامیڈین منور فاروقی کے قتل کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بشنوئی گینگ نے این سی پی کے ایم ایل اے بابا صدیقی کے ساتھ منور فاروقی کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ یہ حملہ ستمبر میں دہلی میں منور کے ایک ایونٹ کے دوران کیا جانا تھا، لیکن بروقت معلومات ملنے پر سازش ناکام بنا دی گئی۔رپورٹ کے مطابق بشنوئی گینگ کے دو افراد نے منور فاروقی کا پیچھا کرتے ہوئے ان کے ساتھ ایک ہی فلائٹ بک کی اور ان کے ہوٹل میں بھی کمروں کا انتظام کیا تاکہ ان پر حملہ کیا جا سکے۔ خوش قسمتی سے انٹیلیجنس ایجنسیوں کو بروقت اطلاع ملی اور منور کی حفاظت کو مزید سخت کردیا گیا۔ کامیڈین کو فوری طور پر دہلی سے ممبئی واپس منتقل کر دیا گیا۔حملے کی ناکامی کے باوجود، منور فاروقی کی زندگی کو خطرہ بدستور قائم ہے۔ بابا صدیقی کے قتل کے بعد ممبئی پولیس نے منور فاروقی کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ بابا صدیقی کو 12 اکتوبر کو باندرہ ایسٹ میں قتل کیا گیا تھا، اور بشنوئی گینگ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

Recent Posts

چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات…

1 min ago

شاہد آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے فیصلے کی حمایت کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سلیکٹرز کے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے…

16 mins ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے…

19 mins ago

مسئلہ بابراعظم، شاہین آفریدی یا نسیم شاہ کا نہیں بلکہ کرکٹ کو چلانے کے انداز کا ہے، سابق انگلش کپتان کا بیان

لندن(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی…

1 hour ago

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں مبینہ خودکشی کرنے والی طالبہ کی موت کی وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب یونیورسٹی کےگرلز ہاسٹل میں مبینہ خود کشی کرنے والی طالبہ کے والدین…

1 hour ago

چینی وزیر اعظم کا دورۂ پاکستان دوستی کے نئے باب کی شروعات ہے:مریم نواز

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی…

1 hour ago