دو شہروں کا فاصلہ گھنٹوں کی جگہ منٹوں میں ،پاکستان میں4لین پر مشتمل نئی عالی شان موٹر وے بنانے کی تیاریاں ، منظوری دیدی گئی

کھاریاں (قدرت روزنامہ)دو شہروں کا فاصلہ گھنٹوں کی جگہ منٹوں میں ،پاکستان میں4لین پر مشتمل نئی عالی شان اموٹر وے بنانے کی تیاریاں ، منظوری دیدی گئی ۔۔۔ 117 کلومیٹر طویل، 4 لین پر مشتمل نئی موٹروے تعمیر کرنے کی تیاریاں، تحریک انصاف حکومت کے پہلے موٹروے منصوبے کی ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی بورڈ نے کھاریاں راولپنڈی موٹروے منصوبے کی ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دیدی۔وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی بورڈ نے کھاریاں راولپنڈی موٹروے منصوبے کی ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دیدی۔اعلامیہ کے مطابق کھاریاں راولپنڈی موٹروے بلٹ آپریٹ ٹرانسفر کی بنیاد پر بنایا جائے گا، موٹر وے منصوبے پر 79 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔اعلامیہ کے مطابق کھاریاں راولپنڈی موٹروے 117 کلومیٹر طویل 4 لین پر مشتمل ہوگا، موٹر وے کو بعدازاں 6 لین تک توسیع دی جاسکے گی۔اعلامیہ کے مطابق موٹروے منصوبہ 24 ماہ میں مکمل ہوگا،

موٹروے منصوبہ لاہور راولپنڈی کے متبادل تیز ترین سفر کا ذریعہ ہوگا۔یہاں واضح رہے کہ رواں برس مئی میں سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے کا بھی ٹینڈر جاری کیا گیا تھا۔ جبکہ منصوبہ کی کمرشل، فنانشل فزیبیلٹی سٹڈی ، لین دین کے طریقہ کار ، اور پروپوزل پیکج کی درخواست کی منظوری مارچ میں دی گئی تھی۔ اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ شمالی پنجاب کے لیے موٹروے وزیراعظم عمران خان کا ایک بہت بڑا تحفہ ہوگا۔ اس موٹروے کی تعمیر کے بعد جہلم کا اسلام آباد سے فاصلہ صرف 45 منٹ کا رہ جائے گا۔ گوجر خان، سوہاوہ اور دینہ اسلام آباد کے نواحی علاقے بن جائیں گے، چکول، جہلم، کھاریاں، لالہ موسیٰ، وزیر آباد کی معاشی اہمیت میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گا۔

Recent Posts

سپریم کورٹ رجسٹریز سالہا سال خالی رہتی ہیں، ججوں کی تعداد سوچ بچار کے بعد بڑھائی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

6 mins ago

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

1 hour ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

1 hour ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

2 hours ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

2 hours ago