گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح ، پاک چین کرنسی معاہدہ بھی طے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین کے وزیراعظم لی چیانگ اور وزیراعظم شہباز شریف نے نئے گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کردیا۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔ تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے شرکت کی۔چینی وزیراعظم اور نے نئے گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کیا۔ اس موقع پر چینی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے، منصوبے کی تکمیل کیلئے پاکستان اورچین کی افرادی وقت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر علاقائی ترقی کامحور ہونےکےساتھ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا بھی عکاس ہے، پاکستان کی ترقی کیلئے چین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
وزیرعظم شہباز شریف نے کہا گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پاکستان کیلئے چین کا تحفہ ہے۔

اس دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعان کی مفاہمتی یاداشتوں کا تبادلہ ہوا جن میں دونوں ملکوں کے درمیان اسمارٹ کلاس رومز، سی پیک کے تحت گوادر پر ساتویں جوائنٹ ورکنگ گروپ کےاجلاس کے نکات کی دستاویز اور سی پیک ورکنگ گروپ سے متعلق مفاہمتی یاداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

پاکستان اور چین کے درمیان انسانی وسائل کی ترقی، اطلاعات، مواصلات، آبی وسائل اور دونوں ملکوں کے درمیان سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی دستاویز کا بھی تبادلہ ہوا جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی مفاہمتی یاداشت پیش کی گئی۔

پاکستان اور چین کے درمیان کرنسی کے تبادلے کا معاہدہ بھی ہوا، کرنسی تبادلے کا معاہدہ اسٹیٹ بینک اور پیپلزبینک آف چائنہ کے درمیان طے پایا۔

خیال رہے کہ چینی وزیراعظم لی چیانگ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت اور دورہ پاکستان پر اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے جہاں بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔

Recent Posts

چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات…

1 min ago

شاہد آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے فیصلے کی حمایت کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سلیکٹرز کے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے…

16 mins ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے…

19 mins ago

مسئلہ بابراعظم، شاہین آفریدی یا نسیم شاہ کا نہیں بلکہ کرکٹ کو چلانے کے انداز کا ہے، سابق انگلش کپتان کا بیان

لندن(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی…

1 hour ago

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں مبینہ خودکشی کرنے والی طالبہ کی موت کی وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب یونیورسٹی کےگرلز ہاسٹل میں مبینہ خود کشی کرنے والی طالبہ کے والدین…

1 hour ago

چینی وزیر اعظم کا دورۂ پاکستان دوستی کے نئے باب کی شروعات ہے:مریم نواز

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی…

1 hour ago