آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع

(قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے واشنگٹن میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی اصلاحات پر بہت کوششیں کی۔ صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک کی 40 فیصد آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔ ہمارےپاس ڈیٹا بیس آ گیا ہے کہ ہر گھر میں آمدن کتنی ہے۔عوام کوآٹا،چینی اور دالوں پر سبسڈی دیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے ساتھ اچھی اور  مثبت ملاقات ہوئی۔ ہم نے بہت سے شعبوں میں گروتھ کا ہدف حاصل کیا،آئی ایم ایف کو تفصیلات دے دی ہیں۔

آئی ایم ایف سے کہا ہم جو اعداد و شمار دے رہے ہیں،اسے ویلیڈیٹ کرے۔ توانائی سیکٹر سے متعلق معاہدے ہو گئے،تفصیلات 2،3 روز میں سامنے آئیں گی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات  کو حتمی شکل دینے آئے ہیں۔آئی ایم  ایف ڈائریکٹر نے پروگرام پر پیشرفت کو سراہا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ترکی کے ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔ترکی سے زراعت،تعمیرات اور سیاحت کے شعبے میں تعاون پر بات ہوئی، انہوں  نے ٹیکسوں سے متعلق بھی مدد کی پیش کش کی ہے

شوکت ترین کا کہنا ہے کہ امریکی معاون وزیر خارجہ سےبھی  ملاقات ہوئی۔ امریکی معاون وزیر خارجہ سے  کہا کہ غلطیاں دونوں اطراف سے ہوئیں، اب آگے بڑھنا چاہیے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

28 mins ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

31 mins ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

34 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

1 hour ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago