پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین نے سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کا دلچسپ واقعہ سنا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور کاروباری شخصیت نادیہ حسین نے ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک بار سلمان خان کی پارٹی میں شرکت کے لیے منت سماجت کی تھی۔

حال ہی میں نادیہ حسین نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان تابش ہاشمی کے ساتھ خوشگوار گفتگو کی۔نادیہ حسین نے بتایا کہ وہ ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے بھارت گئی تھیں اور جس ہوٹل میں ان کا قیام تھا، وہیں سلمان خان کی بہن کی سالگرہ کی تقریب منعقد تھی۔ اس پارٹی میں شرکت کے لیے انہوں نے کافی کوشش کی اور بہت منت سماجت کرنے کے بعد انہیں آخرکار اجازت مل گئی۔

نادیہ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب سلمان خان اور کترینہ کیف کے درمیان اختلافات واضح ہو چکے تھے، جبکہ دوسری طرف رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون بہت خوش نظر آ رہے تھے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ بالی ووڈ کی پارٹیاں بھی پاکستانی تقریبات کی طرح ہی ہوتی ہیں اور انہیں اس پارٹی میں شرکت کر کے بہت خوشی ہوئی جہاں انہوں نے کئی مشہور بالی ووڈ ستاروں کو قریب سے دیکھنے کا موقع پایا۔

Recent Posts

نجی کالج واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کسی بچی کی جانب سے پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا: عظمٰی بخاری

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ نجی کالج واقعہ…

39 mins ago

سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کر دی،بلاول کا ٹویٹ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے…

41 mins ago

ہمیشہ بھارت سے بہترتعلقات کا حامی رہا،نوازشریف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز…

43 mins ago

تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا…

56 mins ago

حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مان لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے تحریک انصاف کی شرط…

59 mins ago

چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات…

1 hour ago