پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں مبینہ خودکشی کرنے والی طالبہ کی موت کی وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب یونیورسٹی کےگرلز ہاسٹل میں مبینہ خود کشی کرنے والی طالبہ کے والدین نے پولیس کو کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی نہ کرنے کا لکھ کر دے دیا۔

پنجاب یونیورسٹی آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کی 23سالہ طالبہ نے گزشتہ روزگرلز ہاسٹل نمبر 8 کے کمرہ نمبر 91 میں مبینہ طور پر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی۔ہاسٹل وارڈن نے کمرے کا دروازہ توڑکر دیکھا تو لڑکی کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔

لڑکی کے والد اور والدہ نے پولیس کو لکھ کر دیا کہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔ اس پر پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ان کے حوالے کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق طالبہ کی موت گردن کی ہڈی ٹوٹنے سے ہوئی، طالبہ کی گردن پر رسی کا نشان واضح ہے۔

شیونیورسٹی انتظامیہ کا کہناہے کہ طالبہ کی مبینہ خودکشی کی وجوہات سامنےنہیں آسکیں اور طالبہ کا تعلق سمبڑیال ضلع سیالکوٹ سے تھا۔

Recent Posts

نجی کالج واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کسی بچی کی جانب سے پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا: عظمٰی بخاری

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ نجی کالج واقعہ…

9 mins ago

سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کر دی،بلاول کا ٹویٹ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے…

11 mins ago

ہمیشہ بھارت سے بہترتعلقات کا حامی رہا،نوازشریف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز…

13 mins ago

تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا…

27 mins ago

حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مان لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے تحریک انصاف کی شرط…

30 mins ago

چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات…

37 mins ago