مسئلہ بابراعظم، شاہین آفریدی یا نسیم شاہ کا نہیں بلکہ کرکٹ کو چلانے کے انداز کا ہے، سابق انگلش کپتان کا بیان

لندن(قدرت روزنامہ)انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتظامی معاملات پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اتنی تبدیلیوں کے ساتھ کوئی بھی ادارہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔ناصر حسین کا کہنا ہےکہ عدم تسلسل ایسا ہے کہ یہ نہیں معلوم کہ آگے کیا ہونا ہے، پاکستان میں چند سال میں27 سلیکٹرز بدلے، سربراہان بدلے،کپتان بھی بدلے، اتنی تبدیلیوں کے ساتھ کوئی بھی ادارہ کامیاب نہیں ہوسکتا ہے، جب اتنی تبدیلیاں ہوں تو آپ طویل پلان نہیں کرپاتے، محدود پلان ہی کرتے ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق ناصر حسین کے مطابق مسئلہ بابراعظم، شاہین آفریدی یا نسیم شاہ کا نہیں ہے، مسئلہ پاکستان کرکٹ کو جس انداز میں چلایا جارہا ہے وہ ہے، اکثر اوقات پاکستان کرکٹ اپنے پیر پر خود کلہاڑی مارتی ہے۔سابق انگلش کپتان نے بابر اعظم کو سیریز کے درمیان آرام دینے پر بھی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ سیریز کا ایک میچ برا ہوا اور آپ نے طےکرلیا کہ بابر کو آرام دینا ہے، یا تو یہ سیریز سے پہلے کیا جاتا یا تینوں میچز کے بعد آرام دینےکی بات کی جاتی، بابر اعظم بہتر رویے کے مستحق تھے۔

Recent Posts

نجی کالج واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کسی بچی کی جانب سے پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا: عظمٰی بخاری

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ نجی کالج واقعہ…

22 mins ago

سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کر دی،بلاول کا ٹویٹ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے…

24 mins ago

ہمیشہ بھارت سے بہترتعلقات کا حامی رہا،نوازشریف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز…

26 mins ago

تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا…

40 mins ago

حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مان لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے تحریک انصاف کی شرط…

43 mins ago

چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات…

50 mins ago