آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔

آج نیوز کے مطابق آرمی چیف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا جب کہ چینی وزیراعظم نے گرمجوشی سے آرمی چیف سے مصافحہ بھی کیا۔

چین کے وزیراعظم لی چیانگ شنگھائی تعاون کونسل (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، یہ کسی بھی چینی وزیراعظم کا 11 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس آمد پر لی چیانگ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی چینی وزیراعظم لی چیانگ کا پرتپاک استقبال کیا، چینی وزیراعظم نے گرمجوشی سے آرمی چیف سے مصافحہ کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر چین کے وزیراعظم لی چیانگ 14 سے 17 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ دورے کے دوران چینی وزیر اعظم صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ساتھ اعلیٰ عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

Recent Posts

نجی کالج واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کسی بچی کی جانب سے پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا: عظمٰی بخاری

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ نجی کالج واقعہ…

25 mins ago

سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کر دی،بلاول کا ٹویٹ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے…

27 mins ago

ہمیشہ بھارت سے بہترتعلقات کا حامی رہا،نوازشریف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز…

29 mins ago

تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا…

43 mins ago

حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مان لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے تحریک انصاف کی شرط…

46 mins ago

چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات…

53 mins ago