لاہور(قدرت روزنامہ)سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سلیکٹرز کے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے فیصلے کی حمایت کردی . اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک دینے کے فیصلے کو سپورٹ کرتا ہوں .
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان چیمپئن کھلاڑیوں کی حفاظت کرے گا اور ان کا کیریئر بھی طویل ہوگا . سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے دیگر کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنے اور ان کو آزمانے کا موقع ملے گا . اس سے مستقبل کےلیے بینچ اسٹرنتھ کو مضبوط بنانے کا موقع بھی ملے گا .
واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا . ان کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ سرفہرست تھے .
. .