چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستانی عسکری حکام سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کے ساتھ اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں چین اور پاکستان کے درمیان دفاع اور دہشتگردی کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے۔ چین کے وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور اس جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت اور مدد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Recent Posts

نجی کالج واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کسی بچی کی جانب سے پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا: عظمٰی بخاری

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ نجی کالج واقعہ…

27 mins ago

سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کر دی،بلاول کا ٹویٹ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے…

29 mins ago

ہمیشہ بھارت سے بہترتعلقات کا حامی رہا،نوازشریف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز…

31 mins ago

تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا…

45 mins ago

حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مان لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے تحریک انصاف کی شرط…

48 mins ago

شاہد آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے فیصلے کی حمایت کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سلیکٹرز کے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے…

1 hour ago