نجی کالج واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کسی بچی کی جانب سے پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا: عظمٰی بخاری

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ نجی کالج واقعہ کے حوالے سے ابھی تک کسی بچی کی جانب سے پولیس کو رپورٹ نہیں کیا گیا۔ آج بھی ایک بچی کا نام لیا گیا ہے۔ اس نام کی تمام بچیوں کے متعلق ان کے گھروں سے پتا کیا گیا، مگر اس نام کی کوئی متاثرہ بچی موجود نہیں، سب انکاری ہیں۔ اس واقعے کے متعلق وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لے رہی ہیں۔مظلوم بچیوں پر سیاست چمکانے کی بجائے اگر کسی کے پاس مصدقہ اطلاعات اور بچی ہے تو پنجاب حکومت کے ساتھ ضرور شیئر کرے۔ نجی کالج کے جس گارڈ پہ الزام لگایا گیا ہے وہ کل سے پولیس حراست میں ہے۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بہت افسوس کی بات ہے،ان معصوم بچیوں کے خلاف ظلم پہ چسکا لینا اور خبریں بنانا بند کیا جائے۔ پنجاب یونیورسٹی والے واقعے پہ اس بوڑھے باپ جس کی اور بھی بیٹیاں ہیں اسکی آہیں سنیں یا آپ کو سیاست چمکانے دیں؟خدارا دوسروں کی بچیوں کو اپنی بچیاں سمجھیں،انکے گھر والوں کے پوسٹر مت لگائیں۔

Recent Posts

سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کر دی،بلاول کا ٹویٹ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے…

11 mins ago

ہمیشہ بھارت سے بہترتعلقات کا حامی رہا،نوازشریف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز…

13 mins ago

تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک میں احتجاج مؤخر کرنے کا…

27 mins ago

حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی شرط مان لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے تحریک انصاف کی شرط…

29 mins ago

چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات…

37 mins ago

شاہد آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے فیصلے کی حمایت کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سلیکٹرز کے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کے…

52 mins ago