لاہور کے نجی کالج میں مبینہ زیادتی کے معاملے پر طالبہ کے والدین کا ویڈیو بیان سامنے آگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کے علاقے گلبرگ کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر طالبہ کے والد اور چچا نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ان کی بیٹی سے زیادتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، سوشل میڈیا پر احتجاج کی ویڈیوز دیکھ کر انہیں بہت تعجب ہوا ہے۔
اے ایس پی ڈیفنس شہربانونقوی کے ہمراہ ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے طالبہ کے چچا نے کہا کہ ہماری بیٹی کے نام پر احتجاج کیا جا رہا ہے، بیٹی گھر میں پھسل گئی، کمر میں چوٹ آئی، اس وقت اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل رپورٹس پولیس کو دے دی ہیں،اپنی بیٹی کے نام پر احتجاج کی ویڈیوز دیکھ کر انہیں بہت تعجب ہوا ہے۔
اس موقع پر اے ایس پی ڈیفنس شہربانونقوی نے کہا کہ عوام غلط خبر پر کسی کے ساتھ زیادتی نہ کریں، ایسا واقعہ کسی کے ساتھ بھی ہو تو پولیس اپنی مدعیت میں مقدمہ ضرور درج کرتی ہے۔
خیال رہے کہ لاہور کے ایک نجی کالج کی فرسٹ ایئر کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے سے متعلق سوشل میڈیا پر کہا گیا تھا کہ کالج کا سکیورٹی گارڈ طالبہ سے زیادتی کرکے فرار ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا کی اس خبر پر پولیس نے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی تھی۔
پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈ واقعے سے انکاری ہے اور زیادتی کے شواہد بھی نہیں ملے۔
سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر وائرل ہونے کے بعد طلبہ اور طالبات نے لاہور میں گلبرگ مین بلیوارڈ اور کینال روڈ کو میدان جنگ بنائے دیا، مظاہرین نے شام کو احتجاج مؤخر کر کے منگل کو پھر احتجاج کی کال بھی دیدی تھی۔
دوسری طرف پولیس نے طالبہ کے باپ اور چچا کو بلا لیا، انہوں نے ماسک لگا کر اےایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی سامنے ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا۔

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

20 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

38 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

1 hour ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

2 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago