ایس سی او اجلاس کے دوران 15 اور16 اکتوبر کیلئے ٹریفک پلان جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس کے موقع پر سکیورٹی کی پیش نظر جڑواں شہروں میں مختلف اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی، اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 15 اور 16 اکتوبر کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ سے روات کا راستہ اختیار کرسکیں گے جبکہ جی ٹی روڈ سے پشاور جانے کیلئے روات، چک بیلی روڈ، چکری اور ٹیکسلا موٹروے کا راستہ استعمال کرنے کا مشورہ ہے۔
جی فائیو، جی سکس اور ایف سکس مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے کیلئے نائنتھ ایونیو کا روٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ فیصل ایونیو سے زیروپوائنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی۔
بارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے افراد رنگ روڈ، بنی گالہ لہترارڑ روڈ استعمال کر سکیں گے جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنیوالے افراد صدر، مری روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کرسکیں گے۔
زیرو پوائنٹ فیصل ایونیو سے کورال چوک تک ایکسپریس وے دونوں طرف بند ہوگی، کرنل شیر خان شہید روڈ سے فیض آباد آنے کیلئے نائنتھ ایونیو سگنل سے اسٹیڈیم روڈ کو کھلا رکھا جائے گا۔
پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹر وے جا سکتی ہے جبکہ لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری موٹر وے استعمال کرسکے گی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق 14 سے 16 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کیا گیا ہے۔

Recent Posts

زمین سے باہر زندگی کی تلاش کیلئے ناسا کا خلائی جہاز مشتری کے چاند مشن پر روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی جہاز مشتری اور اس کےچاند Europa…

3 mins ago

ایس سی او اجلاس کیلئے سکیورٹی سخت: ریڈزون آنے والے تمام راستے بند

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے موقع پر…

14 mins ago

گوجرانوالہ: بھائی کی جانب سے طلاق شدہ کا طعنہ ملنے پر بہن نے زہر کھا کر جان دیدی، بھائی نے خودکشی کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں معمولی تلخ کلامی پر بہن بھائی نے زہر کی گولیاں…

19 mins ago

فیصل آباد: گھر کے باہر سے لاپتا ہونیوالے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں گھر کے باہر سے لاپتا ہونے والے 7 سالہ…

28 mins ago

بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 16کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے 16کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلیں ۔تفصیلات کے مطابق…

34 mins ago

کوئٹہ موسم کی تبدیلی، سردی کے باعث بیماریوں میں اضافہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موسم کی تبدیلی کے بعد سردی کی شدت سے مختلف…

45 mins ago