چانسلر کا انتخاب اور بانی پی ٹی آئی کی شمولیت، آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چانسلر کے انتخاب میں بانی پی ٹی آئی کی شمولیت کے معاملے پر آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑ گئی ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ چانسلر کے انتخاب کا سادہ عمل اس قدر پیچیدہ ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی نے قانونی رائے طلب کرلی ہے کہ بانی پی ٹی آئی چانسلر بننے کے معیار پر اترتے ہیں یا نہیں۔
رپورٹ کے مطابق لارڈ پیٹن آف بارنس کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد چانسلر بننے کا مقابلہ شروع ہوگیا ہے، یونیورسٹی پہلی بار چانسلر کا انتخاب آن لائن مقبولیت کے ووٹ کے ذریعے کرائے گی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق طلبہ کو امیدواران کی ترجیح کے لحاظ سے درجہ بندی کی دعوت دی گئی ہے، امیدواروں میں لارڈ ولیم لیگ، لارڈ لیٹرمینڈلسن، لیڈی ویلش انجولینی، ڈاکٹر مارگریٹ بھی شامل ہیں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی رواں ہفتے چانسلر کا انتخاب لڑنے کیلئے اہل امیدواروں کا اعلان کرے گی، انتخابی مراحل مکمل ہونے پر نئے چانسلر کا اعلان رواں برس کے آخر میں کیا جائے گا۔

Recent Posts

زمین سے باہر زندگی کی تلاش کیلئے ناسا کا خلائی جہاز مشتری کے چاند مشن پر روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی خلائی ادارے ناسا کا خلائی جہاز مشتری اور اس کےچاند Europa…

6 mins ago

ایس سی او اجلاس کیلئے سکیورٹی سخت: ریڈزون آنے والے تمام راستے بند

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے موقع پر…

17 mins ago

گوجرانوالہ: بھائی کی جانب سے طلاق شدہ کا طعنہ ملنے پر بہن نے زہر کھا کر جان دیدی، بھائی نے خودکشی کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں معمولی تلخ کلامی پر بہن بھائی نے زہر کی گولیاں…

23 mins ago

فیصل آباد: گھر کے باہر سے لاپتا ہونیوالے 7 سالہ بچے کی لاش برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد میں گھر کے باہر سے لاپتا ہونے والے 7 سالہ…

31 mins ago

بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 16کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے 16کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلیں ۔تفصیلات کے مطابق…

38 mins ago

کوئٹہ موسم کی تبدیلی، سردی کے باعث بیماریوں میں اضافہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موسم کی تبدیلی کے بعد سردی کی شدت سے مختلف…

48 mins ago