ٹرمپ پر تیسرے مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش سے متعلق اطلاع اپنی موت آپ مرگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسرے مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش سے متعلق حکام کی جانب سے پھیلائی گئی اطلاع اپنی موت آپ مرگئی۔
کیلی فورنیا میں اہلکاروں نے کوشیلا ویلی میں منعقدہ ریلی کے موقع پر 49 سالہ جس شخص ویم میلر کو شارٹ گن، پستول اور مبینہ جھوٹے شناختی دستاویزات کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا وہ ڈونلڈ ٹرمپ کا پکا حامی نکلا۔
لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والے وین ملر نے اب اہلکاروں کے خلاف مقدمے کا اعلان کردیا ہے۔
حکام نے ویم ملر کو گرفتار کرکے دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی تیسری کوشش ناکام بنادی گئی ہے تاہم ویم ملر کو پانچ ہزار ڈالر ضمانت پر فوری رہائی دیدی گئی۔
ویم ملر نے ثابت کیا تھا کہ اسے ریلی میں شرکت کا دعوت نامہ ملا تھا اور کئی ریپبلکن رہنماؤں کے ساتھ اس کی تصاویر موجود ہیں۔
وین ملر نے یہ بھی ثابت کیا کہ اس کے پاس مختلف شناختی دستاویز نام قانونی طور پر بدلنے کی وجہ سے ہیں۔

Recent Posts

اضافی بل دینا ہوگا،کراچی میں از خود گیزر چارجز کی وصولی شروع ، سوئی سدرن کی انوکھی منطق

کراچی(قدرت روزنامہ )سوئی سدرن گیس کمپنی نے صارفین سے از خود گیزر چارجز کی وصولی…

1 min ago

سعودی عرب میں شادی کے خواہشمند نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں سماجی ترقیاتی بینک کی جانب سے سعودی شہریوں کو…

9 mins ago

دہشتگردی، علیحدگی پسندی، انتہاپسندی کیخلاف جنگ ضروری ہے، بھارتی وزیر خارجہ

اعتماد کی کمی،ناکافی تعاون کی وجوہات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے،جے شنکر اسلام آباد…

11 mins ago

بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ زخمی ہو گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ جم میں ورک آؤٹ کے دوران…

12 mins ago

ترکیہ کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

انقرہ(قدرت روزنامہ)ترکیہ کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ عالمی…

16 mins ago

ایس سی او سربراہان حکومت کا اجلاس، معیشت، تجارت اور ثقافتی تعلقات پر غور

وزیراعظم شہبازشریف اجلاس سے افتتاحی خطاب اور پھر پالیسی بیان دیں گے اسلام آباد (قدرت…

29 mins ago