ایس سی او اجلاس کیلئے سکیورٹی سخت: ریڈزون آنے والے تمام راستے بند


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں میزبان پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے اعظم اور دیگر اعلیٰ شخصیات شرکت کررہی ہیں۔
اسلام آباد میں سخت سکیورٹی کے پیش نظر ریڈزون آنے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے ، پارک روڈ کو بنی گالہ کے مقام پر اور راول ڈیم چوک کو کلب روڈ سے بند کردیاگیا ہے۔
ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ فیصل ایونیوکو فیض آباد کےمقام پر اور آئی جے پی روڈ سے آئی ایٹ جانےوالے، کشمیر ہائی وے پرکنونشن سینٹرجانےوالے اور بارہ کہوسے مری روڈ جانے والے راستے بند کردیے گئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس سی او کانفرنس کے موقع پر سکیورٹی کی پیش نظر جڑواں شہروں میں بھی مختلف اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر رہے گی جب کہ 14 سے 16 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کیا گیا ہے اور مقامی سطح پر عام تعطیل بھی دی گئی ہے۔

Recent Posts

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

4 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

7 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

29 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

42 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

55 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

1 hour ago