وادی گلوان میں چینی اور انڈین فوجیوں کے درمیان ٹکرا ئوکی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی

بیجنگ(قدرت روزنامہ)چین کے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں چین کے فوجیوں کے قبضے میں زخمی انڈین فوجیوں کو لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔یہ ویڈیو گزشتہ برس گلوان وادی میں چینی اور انڈین فوجیوں کے درمیان ٹکرا ئوکے بعد پکڑے گئے انڈین فوجیوں کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق گلوان وادی کے خونریز ٹکرا کی اس ویڈیو میں انڈین فوجیوں کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہوئی ہے جبکہ چینی فوجی زخمی انڈین فوجیوں کو ایک ایک کر کے سہارا دے کر لے جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔چینی حکومت یا چین کے کسی سرکاری

ادارے نے اس ویڈیو کو جاری کرنے کی تصدیق نہیں کی لیکن یہ مخصوص ویڈیو صرف چینی فوج کے پاس ہی ہو سکتی ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ چین کے پاس اب بھی اس لڑائی کی اہم ویڈیوز موجود ہیں۔ اگر یہ کشیدگی بڑھتی رہی تو آنے والے دنوں میں اس خونریز لڑائی کی مزید ویڈیوز سامنے آ سکتی ہیں۔اس ویڈیو کے بارے میں انڈین میڈیا میں مکمل خاموشی ہے۔ اسے کہیں دکھایا نہیں گیا اور نہ ہی اخبارات نے اس کے بارے میں کوئی خبر یا تصویر شائع کی۔ٹوئٹر پر اس ویڈیو کے بارے میں کجھ لوگوں نے ردعمل ظاہر کیا لیکن حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس کے بارے میں جواب دے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

30 mins ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

32 mins ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

35 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

1 hour ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago