لسبیلہ:گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچیاں انتقال کرگئیں،مزید 2 کی حالت تشویشناک

لسبیلہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3بچیاں انتقال کرگئیں .
لیویز حکام کے مطابق گلے کی بیماری سے بچیوں کا انتقال لسبیلہ کے پہاڑی علاقے میں ہوا جبکہ گلے کی بیماری میں مبتلامزید 2 بچیوں کی حالت تشویشناک ہے .


لیویزحکام کا کہنا ہے کہ والدین کے مطابق بچیاں2 روز سے گلے کی بیماری میں مبتلا اور تکلیف میں تھیں .
دوسری جانب مقامی حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم ابھی تک متاثرہ علاقوں میں نہیں پہنچ سکی ہے .

. .

متعلقہ خبریں