اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر کا سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والوں کے خلاف ملک بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ کریک ڈاون جاری ہے۔ فرضی کاروباری چینز بنانے کے فراڈ میں ملوث شخص سمیت چار ملزمان دھر لیے گئے۔
جعلی رسیدوں والے کاروبار اور ان کے چیف فنانشل افسران کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ اربوں روپے سیلزٹیکس فراڈ سے متعلق درج ایف آئی آرکے تحت کارروائی کی گئی۔
آپریشنز ڈائریکٹوریٹس آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشنز ان لینڈ ریونیو حیدرآباد اور فیصل آباد نے کیے۔ ایف بی آر کے مطابق ملزمان اربوں روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ہیں۔
واضح رہے کہ وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر نے سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان 10 اکتوبر کو کیا تھا۔ ایف بی آر کے انفورسمنٹ اقدامات کا مقصد ٹیکس کمپلائنس کو بہتر بنانا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست پر انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں مزیدتوسیع کر دی ہے ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کا سرکلر جاری کردیا۔ انکم ٹیکس ریٹرن اب 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، واضح رہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی پہلی توسیع شدہ تاریخ 14 اکتوبر تھی۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…