شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کی تیاریاں مکمل، افتتاحی اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گا۔
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، رکن ممالک کے درمیان کانفرنس کا انعقاد آج اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہوگا جبکہ تنظیم کا سربراہی اجلاس 16 اکتوبر کو ہوگا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اور ابتدائی خطاب کریں گے، اجلاس میں چین، روس، ترکمانستان اور تاجکستان کے وزیر اعظم جبکہ بھارتی وزیر خارجہ سمیت کانفرنس میں سات ممالک کے وزرائے اعظم شریک ہوں گے۔
چینی وزیر اعظم اسلام اباد پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر ممالک کے سربراہان رات گئے اور صبح کے اوقات میں اسلام آباد پہنچیں گے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے روسی وزیر اعظم 15 اکتوبر کی رات پاکستان پہنچیں گے اور 16 اکتوبر کو کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
کانفرنس میں ترکمانستان، تاجکستان اور قزاقستان کے وزیر اعظم شریک ہوںگے جبکہ مبصر کی حیثیت سے منگولیا کے وزیر اعظم شریک ہوں گے۔
سربراہی اجلاس میں تنظیم کی کارکردگی کے علاوہ تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
کانفرنس کے رکن ممالک کی نمائندگی چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کریں گے، جبکہ ایران کے پہلے نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
مبصر ریاست کے طور پر منگولیا کے وزیر اعظم اور ترکمانستان کے نائب چیئرمین کابینہ اور وزیر خارجہ خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کریں گے، اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے 2 روزہ سربراہی اجلاس کے موقع پر اسلام آباد کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، مہمانوں کی نقل و حرکت کے تمام روٹس پر برقی قمقمے اور اسکرین لگا دی گئی ہیں، جبکہ ریڈ زون کو مکمل سیل کردیا گیا اور دس ہزار سے زاید پولیس اہلکار اسلام اباد میں تعینات ہیں جبکہ ریڈ زون کی سیکیورٹی فوج کے کنٹرول میں ہے۔

Recent Posts

صدرآصف زرداری سے چینی وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدرمملکت آصف زرداری سے چینی وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات ہوئی ہے،پاکستان اور…

4 mins ago

26ویں آئینی ترمیم؛ قومی اسمبلی اجلاس 18اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلائے جانے کا امکان ہے جس…

8 mins ago

پاکستان کی علاقائی سالمیت و خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملا قات ہوئی،…

19 mins ago

آئی پی پیز نے نہیں، ہم نے معیشت تباہ کی، وعدہ خلافی ہوگی تو انویسٹر کیسے آئے گا؟ شاہد خاقان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئی پی پیز نے…

33 mins ago

پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے گھر پر کریکر حملہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے گھر پر کریکر پھینک…

39 mins ago

ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان ہے اور ہم اس کی کامیابی چاہتے ہیں، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمارا ایجنڈا…

40 mins ago