صدرآصف زرداری سے چینی وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدرمملکت آصف زرداری سے چینی وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات ہوئی ہے،پاکستان اور چین نے معیشت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط میں سٹرٹیجک تعاون مزید گہرا کرنے کا عزم کیا .

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں ممالک نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا، صدر مملکت نے کہاکہ چین کیساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے،صدر مملکت نے دونوں ممالک کے مابین تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا .

صدر مملکت نے کہاکہ پاک چین تعلقات کو وسعت دینے کی مزید گنجائش موجود ہے،صدر مملکت نے تجارتی اور عوامی روابط مضبوط بنانے کیلئے روابط بڑھانے پر زور دیا .

صدر مملکت نے دونوں ممالک کے مابین تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا،صدر زرداری نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،چینی کمپنیوں کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانا چاہئے،چین کی اقتصادی ترقی سے استفادہ کرنے کا وقت آ گیا ہے،سی پیک اور گوادر پورٹ اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں