صدرآصف زرداری سے چینی وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدرمملکت آصف زرداری سے چینی وزیراعظم لی چیانگ کی ملاقات ہوئی ہے،پاکستان اور چین نے معیشت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط میں سٹرٹیجک تعاون مزید گہرا کرنے کا عزم کیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں ممالک نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا، صدر مملکت نے کہاکہ چین کیساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے،صدر مملکت نے دونوں ممالک کے مابین تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے کہاکہ پاک چین تعلقات کو وسعت دینے کی مزید گنجائش موجود ہے،صدر مملکت نے تجارتی اور عوامی روابط مضبوط بنانے کیلئے روابط بڑھانے پر زور دیا۔

صدر مملکت نے دونوں ممالک کے مابین تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا،صدر زرداری نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،چینی کمپنیوں کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانا چاہئے،چین کی اقتصادی ترقی سے استفادہ کرنے کا وقت آ گیا ہے،سی پیک اور گوادر پورٹ اقتصادی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا آئینی ترامیم میں حمایت پر 40 کروڑ کی پیشکش ملنے کا دعویٰ

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے آئینی ترامیم کے لیے 40 کروڑ…

5 mins ago

کراچی میں کنونشن: چاروں صوبوں کے وکلا کی آئینی ترامیم کیخلاف تحریک چلانے کی دھمکی

کراچی(قدرت روزنامہ) مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف ملک بھر کے وکلا ایک پلیٹ فارم پر…

20 mins ago

عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین اڈیالہ جیل پہنچ گئے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین اڈیالہ جیل…

38 mins ago

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروزبہ 7 کا آغاز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور روس کی مشترکہ مشق دروزبہ 7 کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان اور…

45 mins ago

معاشرے کے تحفظ کے تحت ٹک ٹاک کا پاکستان میں اہم اقدام

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک نے معاشرے کے تحفظ اور اپنے آن لائن مواد میں خودکار…

52 mins ago

کراچی؛ فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والا ٹیلر ماسٹر دوران علاج دم توڑ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) کورنگی عوامی کالونی میں اتوار کو 2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں…

1 hour ago