حفاظتی ضمانت؛ صنم جاوید، عالیہ حمزہ و دیگر کو گرفتار نہ کرنے کا حکم


پشاور(قدرت روزنامہ) عدالت نے صنم جاوید، عالیہ حمزہ و دیگر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی، پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید، عالیہ حمزہ، اور راجا بشارت کی حفاظتی ضمانت درخواستوں پر سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔
عدالت نے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے حکومت کو درخواست گزاروں کی گرفتاری سے روک دیا۔ دورانِ سماعت وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزاروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں لیکن ہمیں اس کی کوئی معلومات فراہم نہیں کررہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کریں کہ ان کے خلاف کتنے مقدمات ہیں۔ وفاق اور صوبائی حکومتوں کے جتنے مقدمات ہیں، اس کی تفصیل فراہم کریں۔ عدالت نے ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی، صنم جاوید، عالیہ حمزہ اور راجا بشارت کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ 31 اکتوبر تک درخواست گزاروں کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے اٹارنی جنرل آفس سے 31 اکتوبر تک رپورٹ طلب کرلی۔

Recent Posts

عالیہ بھٹ کا مخصوص دماغی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے پہلی بار اپنے ADHD یعنی…

29 mins ago

شجاع آباد؛ زہریلا پانی پینے سے 20 لاکھ مالیت کے 30 سے زائد مویشی ہلاک

ملتان(قدرت روزنامہ) شجاع آباد کے علاقے میں زہریلا پانی پینے سے 30 سے زائد مویشی…

46 mins ago

’’بے وقوف مت بنو!‘‘ کاجول کا صحافی کو کرارا جواب

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کی شوخ و چنچل فلم اسٹار کاجول نے اپنی نئی فلم کے ٹریلر…

56 mins ago

امن اور محبت کا پیغام لے کر پاکستان آئے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

لاہور(قدرت روزنامہ) معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی عوام…

1 hour ago

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا آئینی ترامیم میں حمایت پر 40 کروڑ کی پیشکش ملنے کا دعویٰ

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے آئینی ترامیم کے لیے 40 کروڑ…

2 hours ago

کراچی میں کنونشن: چاروں صوبوں کے وکلا کی آئینی ترامیم کیخلاف تحریک چلانے کی دھمکی

کراچی(قدرت روزنامہ) مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف ملک بھر کے وکلا ایک پلیٹ فارم پر…

2 hours ago