کراچی(قدرت روزنامہ) کورنگی عوامی کالونی میں اتوار کو 2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والا نوجوان ٹیلر ماسٹر دوران علاج دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان محمد جنید ولد سجاد منگل کی صبح دوران علاج اسپتال میں چل بسا، مقتول کی نماز جنازہ عوامی کالونی اللہ والی مسجد کے قریب ادا کی گئی اور باغ کورنگی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
علاقے کے جنرل کونسلر افتخار کے مطابق مقتول محمد جنید پیشے کے لحاظ سے ٹیلر ماسٹر تھا اور کسی سیاسی و مذہبی جماعت سے تعلق نہیں تھا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اتوار کی شب علاقے میں حالات خراب ہوئے تھے تو مقتول محمد جنید اپنی دکان بند کرکے گھر جانے لگا، گلی کے کونے پر ہی پہنچا تو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ محمد جنید دو روز موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دوران علاج دم توڑ گیا۔
دوسری جانب، ضلع کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
واشنگٹن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا…
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں خواتین ٹک ٹاکرز اور مشہور شخصیات کی لیک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما مراد سعید ایک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے بعد بلو اسکائی…