اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور روس کی مشترکہ مشق دروزبہ 7 کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں یہ ساتویں دو طرفہ مشترکہ مشق ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے پر مشتمل مشق کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر، پبی میں آغاز ہوا، جس میں پاکستانی اور روسی سپیشل فورسز کے دستے شرکت کررہے ہیں۔
کمانڈنٹ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر نے مشق کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید نکھارنا ہے۔ یہ مشق دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔ اس میں حصہ لینے والے دستے باہمی مہارت اور تجربے سے استفادہ کر سکیں گے۔
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…