شجاع آباد؛ زہریلا پانی پینے سے 20 لاکھ مالیت کے 30 سے زائد مویشی ہلاک


ملتان(قدرت روزنامہ) شجاع آباد کے علاقے میں زہریلا پانی پینے سے 30 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے، جن کی مالیت 20 لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مویشیوں کی زہریلے پانی سے ہلاکت کا افسوسناک واقعہ تحصیل شجاع آباد کے علاقے راجا رام میں پیش آیا، زہریلا پانی پینے سے ہلاک ہونےو الے جانوروں میں بھیڑ بکریاں شامل ہیں۔
محکمہ لائیو اسٹاک کے حکام کے مطابق زہریلے پانی سے 30 سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ درجنوں کی حالت غیر ہے جن کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔
محکمہ لائیواسٹاک کے مطابق یہ چرواہے سندھ کے شہر گھوٹکی کے رہائشی ہیں اور وہاں چارے کی قلت کے باعث پنجاب میں آئے ہوئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مویشیوں کی ہلاکت سے ہونے والے 20 لاکھ روپے سے زائد کے نقصان کی وجہ سے مویشی مالکان صدمے سے نڈھال ہیں۔

Recent Posts

پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی افتخار احمد پر جرمانہ عائد کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے قومی کرکٹر افتخار احمد کو…

4 mins ago

کامران غلام نے ٹیسٹ ڈیبیو میں بڑااعزاز اپنے نام کرلیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر…

7 mins ago

آرمی چیف سے بیلاروس کے وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے جمہوریہ بیلاروس کے وزیراعظم…

10 mins ago

شادی کے خواہشمند افراد کے لیے سعودی حکومت کا شاندار اعلان

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں سماجی ترقیاتی بینک کی جانب سے شادی کے خواہشمند…

13 mins ago

وزیراعظم کا شنگھائی تعاون تنظیم کے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او کے مہمانوں…

17 mins ago

شہریوں کو شادی کا جھانسہ دیکر کچے کے ڈاکوؤں کے حوالے کرنے والی گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ) کچے کے ڈاکوؤں کی مبینہ سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا۔…

20 mins ago