شہریوں کو شادی کا جھانسہ دیکر کچے کے ڈاکوؤں کے حوالے کرنے والی گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ) کچے کے ڈاکوؤں کی مبینہ سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا . کراچی سے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) حکام کے مطابق ملزمہ شہریوں کو پھنسا کر ڈاکوؤں کے سپرد کر دیتی تھی .


اے وی سی سی حکام نے مزید بتایا کہ ملزمہ شہریوں کو شادی کا جھانسہ دے کر کشمور، کندھ کوٹ، شکار پور اور گھوٹکی بلاتی تھی .

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ کو سہراب گوٹھ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا . ملزمہ سے ہنی ٹریپ میں استعمال ہونے والی سم بھی برآمد کی گئی . ملزمہ خود کو کچے کے ڈاکوؤں کے سربراہ بڈیل خان کی بیوی بتاتی ہے .

اے وی سی سی حکام کے مطابق ملزمہ کی مدد سے ڈاکو شہریوں کو کچے میں لے جا کر تاوان لیتے تھے .

. .

متعلقہ خبریں