اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او کے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے .
وزیراعظم نے عشائیے میں شرکت کےلیے آنے والے تمام سربراہان مملکت اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا .
اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ہاتھ ملایا، اس دوران دونوں کے درمیان خوشگوار موڈ میں جملوں کا تبادلہ بھی ہوا .
ایس سی او کا 23 واں سربراہی اجلاس پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں ہورہا ہے، جس میں پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے اعظم اور دیگر اعلیٰ شخصیات شریک ہیں .
اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر خصوصی طیارے سے 3 بج کر 26 منٹ پر پاکستان پہنچے .
. .