شادی کے خواہشمند افراد کے لیے سعودی حکومت کا شاندار اعلان

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں سماجی ترقیاتی بینک کی جانب سے شادی کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنادی گئی۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں شادی کے قرض کی رقم میں اضافہ کرتے ہوئے 72 ہزار ریال تک کردی گئی، قرض کی مد میں لی گئی رقم کی ادائیگی 4 سال کی آسان اقساط میں کی جاسکتی ہے،رپورٹ کے مطابق سماجی ترقیاتی بینک نے شادی قرض سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیمہ پالیسی کی شرائط کے مطابق فوتگی کی صورت میں لیا گیا قرض معاف کردیا جائے گا۔ قرض کی شرائط میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندہ کی عمر 18 برس سے کم اور 70 سے زیادہ نہ ہو جبکہ ان کی ماہانہ آمدنی 14 ہزار 5 سو ریال سے زائد ہونے پر انہیں قرض ادا نہیں کیا جائے گا،سماجی ترقیاتی بینک کے مطابق قرض کی رقم صرف پہلی شادی پر ہی ادا کی جائے گی، جبکہ اہلیہ کے انتقال ہونے کی صورت میں دوسری شادی کیلئے بھی قرض لیا جاسکتا ہے۔ قرض کے لیے دی گئی درخواست کے ساتھ نکاح نامہ کی تصدیق عدالت سے ہوگی، شادی کو دو سال سے زیادہ وقت گزرنے کی صورت میں شہری قرض کا اہل نہیں ہوگا۔

Recent Posts

وکلا کا 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ)وکلا کی جانب سے 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر…

21 mins ago

پاکستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملا قات…

25 mins ago

سلمان خان کے گھر کے باہر سیلفی لینے پر پابندی لگادی گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیق کے قتل کے بعد سلمان…

27 mins ago

ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی کروڑوں ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

کیلی فورنیا (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک نے 2024 کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی…

31 mins ago

وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کےلیے وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی اور…

1 hour ago

شکاگو جانیوالی ایئر انڈیا کی فلائٹ کو بم کی اطلاع پرکینیڈا میں اُتار لیا گیا

اوٹاوا (قدرت روزنامہ)نئی دہلی سے امریکی شہر شکاگو جانے والے بھارتی طیارے میں بم کی…

1 hour ago