آرمی چیف سے بیلاروس کے وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے جمہوریہ بیلاروس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی امور اور دوطرفہ سیکیورٹی و دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے عالمی اور علاقائی امور میں تعاون پر بیلاروس کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم رومان گولوف چینکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

Recent Posts

دہشت گردی کی تمام شکلوں کا ملکر مقابلہ کریں گے، پاکستان اور چین کا عزم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور چین نے مشترکہ بیان جاری کیا جس میں دونوں ممالک…

2 mins ago

وکلا کا 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ)وکلا کی جانب سے 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر…

27 mins ago

پاکستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملا قات…

30 mins ago

سلمان خان کے گھر کے باہر سیلفی لینے پر پابندی لگادی گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیق کے قتل کے بعد سلمان…

32 mins ago

ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی کروڑوں ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

کیلی فورنیا (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک نے 2024 کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی…

37 mins ago

وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کےلیے وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی اور…

2 hours ago