کامران غلام نے ٹیسٹ ڈیبیو میں بڑااعزاز اپنے نام کرلیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنادی۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے 13ویں پاکستانی بیٹر ہیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس دکھانے والے کامران غلام کو سابق کپتان اور سٹار بیٹر بابراعظم کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

طویل انتظار کے بعد قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے کامران غلام نے انگلینڈ کے خلاف ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں 19 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد صائم ایوب کے ساتھ بیٹنگ لائن کو سنبھالا۔

صائم کے ساتھ کامران غلام نے 149 رنز کی پارٹنرشپ بنا کو ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے باہر نکالا۔ کامران غلام ٹیم کے آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے، انہوں نے 118 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں شعیب بشیر نے بولڈ کیا۔ کامران غلام کی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

یادرہے کہ کامران غلام پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے 13ویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔

کامران غلام سے قبل لیجنڈری بیٹر جاوید میانداد، سلیم ملک، محمد وسیم، علی نقوی، اظہر محمود، یونس خان ، یاسر حمید، توفیق عمر، فواد عالم، عمر اکمل اور عابد علی پاکستان کی طرف سے ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرچکے ہیں۔

پاکستان کی طرف سے یاسر حمید ڈیبیو ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری سکور کرنے والے واحد بیٹر ہیں۔

پاکستان کے یاسر حمید اور ویسٹ انڈیز کے لارنس روئے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے بیٹر ہیں۔

Recent Posts

وکلا کا 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف ملک گیر تحریک چلانےکا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ)وکلا کی جانب سے 26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر…

23 mins ago

پاکستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی وزیراعظم کے درمیان ملا قات…

26 mins ago

سلمان خان کے گھر کے باہر سیلفی لینے پر پابندی لگادی گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیق کے قتل کے بعد سلمان…

28 mins ago

ٹک ٹاک نے پاکستانیوں کی کروڑوں ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

کیلی فورنیا (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاک نے 2024 کی دوسری سہ ماہی کے لیے کمیونٹی…

33 mins ago

وفاقی کابینہ اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس 17 اکتوبر کو طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کےلیے وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی اور…

1 hour ago

شکاگو جانیوالی ایئر انڈیا کی فلائٹ کو بم کی اطلاع پرکینیڈا میں اُتار لیا گیا

اوٹاوا (قدرت روزنامہ)نئی دہلی سے امریکی شہر شکاگو جانے والے بھارتی طیارے میں بم کی…

2 hours ago